لیسکو میں بجلی چوری کی روک تھام میں ناقص کارکردگی کا معاملہ ،نیپرا کا وضاحتی نوٹس جاری

12-17-2024

(لاہور نیوز) لیسکو میں بجلی چوری کی روک تھام میں ناقص کارکردگی کا معاملہ سنگین ہونے لگا، نیپرا نے اربوں روپے کے خسارے پر لیسکو وضاحتی نوٹس جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری وضاحتی نوٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ایک سال کے دوران اربوں روپے کا خسارہ سرکلر ڈیٹ میں اضافے کا باعث بنا ہے، دستاویزات کے مطابق نیپرا نے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر کو وضاحتی نوٹس بھجوایا ہے جبکہ گردشی قرضے میں اضافے کا ذمہ دار بھی لیسکو کو ٹھہرا دیا گیا۔ وضاحتی نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر لیسکو کو بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمپنی کو ایک سے لیکر بیس کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، نیپرا دستاویزات کے مطابق کمپنی کا خسارہ پچیس ارب سے بڑھ کر سینتالیس ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، ایک سال کے دوران اربوں روپے کے خسارہ پر نیپرا نے جواب طلب کیا گیا ہے۔