حقیقت یہی پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے: میاں جاوید لطیف
12-17-2024
(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حقیقت یہی ہے پارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پرکسی حدتک اداروں کا دباؤ رہا، آج کی پارلیمنٹ عالمی اداروں کا دباؤ بھی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہےپارلیمنٹ کے پلے کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف سول نافرمانی کی بات کر رہی ہے، سول نافرمانی کی بات 2014 سے ہو رہی ہے۔ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ کی لیڈر شپ صحیح بات کر رہی ہے، جو وعدہ کیا گیا اسے پورا کرنا چاہیے، بل پرسائن کریں یا نہ کریں ایکٹ بن چکا ہے۔