یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہو سکتا تھا: وزیر اعظم

12-17-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہو سکتا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان یو اے ای کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرے گا۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہو سکتا تھا، پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، ہم دوطرقہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ خیال رہے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔