اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہوں گے، فیس کتنی مقرر؟
12-17-2024
(لاہور نیوز) سکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ ہوں گے، اس ضمن میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اسلحہ لائسنس کی توثیق کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
اسلحہ لائسنس پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کمپیوٹرئزڈ ہوں گے، سکیورٹی کمپنیوں اور اداروں کو پنجاب آرمز رولز 2023 کے مطابق فیس ادا کرنی ہو گی، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کی توثیق و کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا مراسلہ سیکشن آفیسر جوڈیشل کی جانب سے بھجوایا گیا، پہلے مرحلے میں انفرادی اسلحہ لائسنس مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کیے گئے تھے، انفرادی اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کیلئے 31 دسمبر 2020 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔