پنجاب: سکولوں کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

12-17-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 20 دسمبر سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا، موسم سرما کی چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی ساتھ  مل جائیں گی جس کی وجہ سے سکول دوبارہ 13 جنوری  بروز سوموار کو کھلیں گے، اس طرح بچوں کو  24 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔