وزیر اعظم نے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

12-17-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کو خط لکھ کر پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، ان کا کہنا تھا کہ وزراء کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔   شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزرا کے ایوان میں حاضر نہ ہونے سےعوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے، وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزراء کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعظم  نے وفاقی وزرا کو ایوان کی کارروائیوں میں حاضری اور آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزراء کو چیمبر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعظم  نے وزراء کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کا بھی حکم دیا۔