لاہور میں جدید طرز کے ٹریفک سگنلز لگانے کا فیصلہ

12-17-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں جدید طرز کے ٹریفک سگنلز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ٹیپا نے لاہور کی بیوٹی فکیشن اور جدید طرز کے ٹریفک سگنلز لگانے کا فیصلہ کیا، ذرائع کے مطابق لاہور میں پہلا ٹیکنالوجی سے لیس ٹریفک سگنل فیصل چوک (چیئرنگ کراس) پر لگے گا۔ ٹریفک سگنلز کے ساتھ زیبرا کراسنگ پر بیوٹی فکیشن اور جدید لائٹس لگائی جائیں گی، لاہور میں ٹریفک سگنلز اور زیبرا کراسنگ یورپی معیار کے بنائے جائیں گے، ٹیپا نے جدید طرز کی زیبرا کراسنگ اور ٹریفک سگنلز کے لئے پرپوزل تیار کر لیا۔ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے ٹریفک سگنل پر 28 ملین کی لاگت آئے گی، جدید ٹریفک سگنل نصب کرنے کے بعد مال روڈ کے دیگر سگنلز کو بھی ٹیکنالوجی پر شفٹ کیا جائے گا۔