بچوں کی تعلیم پر مہنگائی کا وار، سٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

12-17-2024

(لاہور نیوز) بچوں کی تعلیم پر بھی مہنگائی کا وار ہونے لگا، سٹیشنری کی قیمتوں میں اضافے سے والدین پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

والدین کیلئے بچوں کو سکول بھیجنا ایک چیلنج بن گیا ہے، سکول بیگز کی قیمت 800 روپے سے 1200 روپے کر دی گئی ہے، پنسل 20 روپے جبکہ کاپی 100 سے 150 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ والدین کا کہنا ہے سٹیشنری کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے مجبوراً قیمتیں بڑھائیں۔