وزیرصحت پنجاب کا چھاپہ، سرکاری ہسپتالوں سے چوری 30 لاکھ مالیت کی ادویات برآمد
12-17-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں چھاپہ مار کر سرکاری ہسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولرکے ہمراہ سوہاوہ میں چھاپہ مارا اور 30 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کیں۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھاکہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔