پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں بہتری، پروازوں کی وقت پر روانگی 90 فیصد تک آگئی
12-16-2024
(لاہورنیوز) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے فلائٹ آپریشن میں بہتری، پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی 90 فیصد تک آگئی۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل پروازوں کی وقت پر روانگی 65 فیصد تک تھی، قائم مقام سی ای او خرم مشتاق نے پروازوں کی بروقت آمد و روانگی کی ہدایت کی۔پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری کے لئے کئی ماہ سے گراؤنڈ ایئربس 320 طیارہ فعال کر لیا۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پروازوں کی وقت پر روانگی اور مسافروں کی سفری سہولت سے پی آئی اے کی آمدنی میں 11 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔پی آئی اے نے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کے لیے ایک اور ٹرپل سیون کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔