فیصل قریشی سے کیسے شادی ہوئی؟اداکار کی اہلیہ ثنا نےنجی زندگی کا اہم حصہ بیان کردیا

12-16-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے اپنی نجی زندگی کا اہم حصہ مداحوں سے شیئر کردیا۔

رپورٹ کےمطابق حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے ثنا نے بتایا کہ فیصل سے ان کی شادی ان کے طلاق یافتہ ہونے کے بعد ہوئی اور یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ثنا نے کہا میری اور فیصل کی ملاقات کافی ڈرامائی تھی، اس پر ایک مکمل ڈرامہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طلاق کے بعد دوران عدت ہی فیصل کا رشتہ آیا، جس پر خالہ نے ہمیں راضی کر لیا، یہ وقت میرے لیے مشکل تھا، مجھ پر الزامات لگائے جا رہے تھے کہ میں نے فیصل قریشی سے شادی کے لیے طلاق لی لیکن یہ فیصلہ میرے لیے بہترین ثابت ہوا۔واضح رہے کہ فیصل قریشی کی یہ تیسری شادی ہے اور ان کے ثنا سے دو بچے ہیں۔