سکیورٹی گارڈ کی بیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹر بن کر باپ کا سر فخر سے بلند کردیا
12-16-2024
(ویب ڈیسک) لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر دیا۔
رپورٹ کےمطابق ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ باولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی، 15 سالہ شہر بانو نے نیپال کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے جو ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ویمنز انڈر19 ایشیا کپ ملائیشیا میں جاری ہے۔