سردیوں میں کھجور اور دودھ کا استعمال صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟جانئے

12-16-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے سردیوں میں کھجور اور دودھ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق بتا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہایک گلاس دودھ کے ساتھ کھجور کو ملانا سردیوں میں آپ کے جسم کو کئی گنا زیادہ صحت مند،مضبوط اور توانا رکھنے کا موثر طریقہ بن جاتا ہے۔کھجور سے حاصل ہونے والی توانائی اس وقت اور زیادہ حاصل ہوتی ہے جب اسے دودھ کے ساتھ ملایا جائے جس میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کھجور میں فائبر اور قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو توانائی میں شدت بڑھاتی ہے، جب آپ دودھ کو کھجور کے ساتھ ملاکر پیتے یا کھاتے ہیں تو یہ مرکب ہاضمے کو سست کرتا ہے جو چکنائی اور پروٹین کے جذب کے لیے فائدہ مند ہے۔مزید برآں کھجور اور دودھ کا کومبو دل کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے اور خون کی صحت مند گردش کو بھی فروغ دینے میں مدد کرتا ہے کیونکہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے دو اہم غذائی اجزاء ہیں۔