عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی حکومت فائدہ اٹھائے: مصطفیٰ نواز کھوکھر
12-16-2024
(لاہور نیوز) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی حکومت فائدہ اٹھائے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ بربریت اور ظلم کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں, انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں اطراف سے غلطیاں ہوئیں، سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے آج تک سینیٹ الیکشن مکمل نہیں ہوئے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ حکومتوں کو بڑا دل دکھانا ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی حکومت کو اس موقع سےفائدہ اٹھانا چاہیے, سابق سینیٹر نے حکومتی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت بحران نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔