پنجاب اسمبلی اجلاس: سکول و ہائر ایجو کیشن سے مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے، محکمہ ایکسائز

12-16-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں دوران اجلاس پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شہر یار ملک نے کہا کہ پتہ لگانا ہے پنجاب میں کتنے کیسز سکولز کالجز یونیورسٹیز میں ہیں کون کون منشیات میں ملوث ہے تاہم سکول و ہائر ایجو کیشن سے مل کر منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شہریار ملک نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بتایا کہ محکمہ ایکسائز میں 124 سپاہیوں کی بھرتی کےلیے اشتہار دیا گیا ہے جبکہ انسپکٹرز کی خالی آسامیوں پر بھی پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شہر یار ملک نے کہا کہ منشیات وممنوع شراب الکوحل کو ریگولیٹ کرتے ہیں، ممبر پنجاب اسمبلی رانا آفتاب احمد نے سوال کیا کہ شراب کیا کسی مذہب میں حلال ہے؟ اور کس بنیاد پر شراب حلال ہے، مسیحیوں کے نام پر پرمٹ بنتے ہیں اور مسلمان شراب پیتے ہیں، بیرون ممالک سے پاکستان وفود آتے ہیں اور 2.5 ملین آبادی پاکستان میں اقلیت پر مبنی ہے، آپ منشیات پر قانون سازی کر لیں میرا محکمہ اس کے مطابق ایکشن کر لے گا۔ ممبر پنجاب اسمبلی اجلاس سردار محمد اویس دریشک نے کہا کہ میرا علاقہ راجن پور منشیات کا گڑھ بن چکا ہے، پولیس بھی منشیات میں ملوث ہے، پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شہریار ملک نے یقین دلایا کہا کہ کنٹرول آف نارکوٹیکس فورس کا ملتان میں ہیڈ کوارٹر بنائیں گے تو پہلے راجن پور میں منشیات کے خلاف ایکشن لیں گے۔ْ شہریار ملک نے ایوان میں یقین دہانی کرائی کہ راجن پور کے اہم ادارے رینجرز، پولیس اور سی این ایف چیک پوسٹ قائم کر کے منشیات کا خاتمہ کریں گے اور سی این ایف کو موثر بنائیں گے، منشیات کا ناسور پہلے شہروں اور اب چھوٹے قصبوں میں پھیل گیا ہے اور آئیس جیسی ڈرگ بھی باآسانی مل جاتی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز  نے مزید کہا کہ سکول و کالج میں جانے والے بچے بھی منشیات کا شکار ہو رہے ہیں، پتہ لگانا ہے پنجاب میں کتنے کیسز سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں ہیں تاہم کون کون منشیات میں ملوث ہے، انٹیلی جنس کے بغیر منشیات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، سکول و ہائر ایجو کیشن سے مل کر منشیات کے استعمال کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے اور منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔