سٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان

12-16-2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود میں 2 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود میں 2 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا تسلسل جاری ہے اور یہ پانچویں بار شرح سود کم کی گئی ہے۔