پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خیابان امین میں آپریشن، ملاوٹی دودھ تلف

12-16-2024

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خیابان امین اور بابو صابو میں آپریشن کر کے زائدالمیعاد اشیاء تلف کر دیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کے خلاف اِن ایکشن ہے، فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے خیابان امین اور بابو صابو میں آپریشن کر کے قوانین کی خلاف ورزی پر سویٹس اینڈ بیکری پروڈکٹس یونٹ بند کر دیا، 12 ریسٹورنٹس کو 1 لاکھ 70ہزار کے جرمانے عائد، 2 من ملاوٹی دودھ اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ 18 دودھ بردار گاڑیوں میں آنے والے  13 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی، مٹھائی اور بیکری کی تیاری میں ٹوٹے انڈے استعمال کرنے کی بنا پر پروڈکشن یونٹ کو بند کیا گیا، گندے فریزرز، صفائی کے ناقص انتظامات پر ریسٹورنٹس کو جرمانے کئے گئے، لاہور سمیت پنجاب کے عوام کو صحت بخش غذا کی یقینی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔