مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں 2 سے 3 فیصد کمی متوقع
12-16-2024
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی (شرح سود) کا اعلان آج ہو گا۔
مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں مانیٹری پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، اجلاس کے بعد سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی (شرح سود) کا اعلان کیا جائے گا۔ شرح سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے، اس وقت سٹیٹ بینک کی شرح سود 15 فیصد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔