لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس چیلنج

12-15-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے جج کے گواہوں پر جرح کے حکم کو پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 درخواست میں میاں محمد شہباز شریف ولد میاں محمد شریف  سکنہ 180 اور181 ایچ ماڈل ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کیس کی سماعت کریں گے۔  درخواست گزار  کے مطابق ٹرائل کورٹ کے جج نے 8 اکتوبر 2024 کو گواہوں پر جرح کا فیصلہ دیا تھا لہذا ٹرائل کورٹ کے گواہوں پر جرح کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، واضح رہے کہ جولائی 2017ء میں شہباز شریف کی جانب سے بانی  پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔