صدیق الفاروق کی وفات سے ن لیگ سیاسی اثاثے سے محروم ہو گئی ہے، حمزہ شہباز

12-15-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ صدیق الفاروق زیرک سیاستدان اور ن لیگ کے نظریاتی کارکن تھے، ان کی رحلت سے مسلم لیگ ن ایک سیاسی اثاثے سے محروم ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی صدیق الفاروق کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، پسماندگان اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔