گجرپورہ میں شوہر نے 30 سالہ بیوی کو فائرنگ کر قتل کر دیا

12-15-2024

(لاہور نیوز) گجرپورہ کے علاقے میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق 5 بچوں کی ماں 30 سالہ طوبہ کو اسکے خاوند نے 8 گولیاں ماریں جبکہ ملزم اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد پستول گھر میں رکھ کر ہی موقع سے فرار ہو گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر اوقات گھریلو لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوع کہ اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے اصل محرکات پوسٹمارٹم رپورٹ اور ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی  ہے جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہو گا۔