لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
12-15-2024
(لاہور نیوز) اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی میں کل تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گئے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بھی بند رہیں گے تاہم تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے۔ ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا، اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا، سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا تاہم پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا۔