مایا علی کی گلابی جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے
12-15-2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی کی گلابی جوڑے میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں۔
مایا علی کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، مایا علی اپنی دلکش تصاویر اور منفرد سٹائل کی وجہ سے بھی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پربجلیاں گراگئیں۔ مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے گلابی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس میں وہ انتہائی دلکش اور خوبصورت نظر آ رہی ہیں، گلابی جوڑے پر سنہری کڑھائی جوڑے کو مزید حسین بنا رہی ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا ہے جبکہ بالوں کو مہارت سے باندھ رکھا ہے جس میں سفید موتیے کے گجرے بھی دکھائی دے رہے ہیں، کلائیوں میں زرد چوڑیاں، گہرا میک اپ اور دلکش ادائیں مایا کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ مایا علی کی اس تصویر میں ان کا دلکش انداز اور شرمیلا پن مداحوں کو بے حد پسند آ رہا ہے، تصویر پر محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں صارفین ان کی خوبصورتی، معصومیت اور روایتی انداز کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔