فضائی آلودگی کے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

12-14-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی طویل مدتی نمائش سے دل تک خون لے جانے والی رگوں میں خون کے جمنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں موت سمیت سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

 ماہرین کی تحقیق میں فضائی آلودگی کی تین اقسام شامل کی گئی ہیں،تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کی نمائش سوزش کا باعث بن سکتی ہے اور خون کے جمنے میں حصہ ڈال سکتی ہے۔ یہ طویل عرصے سے قلبی اور سانس کی بیماریوں سے منسلک ہے۔ پہلے کی تحقیق میں بھی آلودگی کا تعلق وینز تھرومبو ایمبولزم (وی ٹی ای) سے پایا گیا تھا۔ تقریباً 900,000 تک سالانہ افراد وی ٹی ای کا شکار ہوتے ہیں جبکہ فضائی آلودگی کے علاوہ عمر، سرجری، غیرفعالیت کی طویل مدت، دل کی بیماری، حمل اور جینیات بھی اس مرض کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔وینز تھرومبو ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگوں، بازوؤں یا کسی اندرونی عضو کی رگ میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے۔ پلمونری ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب یہ خون کو لوتھڑا ایسی رگ میں چلا جاتا ہے جو پھیپھڑوں تک جاتی ہے۔