رمیز راجہ کی شاہین کی انجری پر نامناسب کمنٹری، مداح سابق بھڑ ک گئے

12-14-2024

(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شاہین سے متعلق دورانِ کمنٹری نامناسب الفاظ کا انتخاب کرکے مداحوں کو بھڑکا دیا۔

گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کی بیتنگ کے دوران شاہین آفریدی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب وہ  17واں اوور کروارہے تھے تو اسکی دوسری گیند پر افریقی بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن نے انکی بال شارٹس کھیلا جو سیدھا انکی گردن کندھے کے درمیان ہڈی پر جالگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف میں نظر آئے البتہ انہوں نے اپنا اوورز پورا کروایا۔ تاہم اس دوران کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ بس اس کا چہرہ بچ گیا، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے یا نہیں، انکے نامناسب ریماکس پر مداحوں کی جانب سے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کئی صارفین نے سوشل میڈیا سائٹس پر رمیز راجہ  کے ریمارکس پر سوال اٹھائے کہ یہ کیسا بیان ہے؟، کیا آپ کو اپنے کرکٹر کی انجری سے بچنے پر تشویش ہے یا کچھ اور۔۔۔۔ دوسری جانب کئی مداحوں نے شاہین کی خیریت کے حوالے سے بھی پوچھا۔