محکمہ ایکسائز کا شہریوں کو 24 گھنٹے سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ
12-14-2024
(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو ایکسائز سے متعلقہ تمام ٹیکسز کی ادائیگی اور معلومات کے لئے 24 گھنٹے سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
شہری اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ، ٹرانسفر اور ٹیکس سے متعلقہ تمام ٹرانزیکشنز کروا سکیں گے۔ فرید کورٹ ہاؤس اور ڈیفنس کے دفاتر میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے سروسز فراہم کی جائیں گی، رواں ماہ کے اختتام سے لاہور میں 24 گھنٹے سروس کا آغاز کیا جائے گا۔