سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد، ملزم ماجد بشیر کی عبوری ضمانت میں توسیع

12-14-2024

(لاہور نیوز) سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے پر سیشن کورٹ نے ملزم ماجد بشیر کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کر دی۔

سیشن کورٹ لاہور کے ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج نے اداکارہ نرگس تشدد کیس کے ملزم اور اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، پولیس کی جانب سے نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمیں تفتیش مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کر دی، ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔