پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

12-14-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 74 ڈالر اور 49 سینٹ فی بیرل تک فروخت ہو رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا، وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کرینگے۔