خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

12-14-2024

(لاہور نیوز) خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 19 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر رکھا ہے جبکہ ملزمہ نے ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے منافی ضمانت خارج کی۔ گزشتہ سماعت پر پولیس کی جانب سے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی تھی، عدالت نے کیس میں مرکزی ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تھی جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت قلم بند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی تھی۔