عماد وسیم کے بعد محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
12-14-2024
(لاہور نیوز) عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
دونوں کھلاڑی آخری بار اس سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا یہ میرے ملک کی نمائندگی کرنے اور ایک بہت بڑے خواب کی تکمیل کا بہترین سفر رہا ہے جبکہ محمد عامر نے کہا پاکستان کے لئے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ پی سی بی کی جانب سے عامر اور عماد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔