سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں

12-14-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں حکومتی نرخوں پر سبزی اور پھلوں کی فروخت کرانے میں ناکام ہیں۔ مارکیٹ میں پیاز 130 کے بجائے 160 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، ٹماٹر 15 روپے مہنگا کر کے 130 روپے کلو کر دیا گیا، مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، لہسن 720 ، ادرک 500 ، سبز مرچ 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 120 روپے درجن تک بیچا جا رہا ہے ، سیب کالا کولو 320 ، امرود 160 ، انار 800 ، خربوزہ 220 ، پپیتا 300 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔