منفرد اسلوب اور دھیمے لہجے کے شاعر جون ایلیا کی آج 93 ویں سالگرہ

12-14-2024

(لاہور نیوز) منفرد اسلوب اور دھیمے لہجے کے شاعر جون ایلیا کی آج 93 ویں سالگرہ منائی جارہی۔

وصل و ہجر کی تلخیوں کو منفرد انداز سے بیان کرنے والے جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا، اُن کے شعری مجموعوں میں یعنی، لیکن ، گویا اور گمان شامل ہیں، جون ایلیا کی شاعری کو معاشرے اور روایات سے کھلی بغاوت سے عبارت کیا جاتا ہے۔ برجستہ کلام، سادہ زبان اور اچھوتے مزاج کی وجہ سے جون ایلیا آج بھی مداحوں کے دلوں ميں بستے ہیں۔