مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، گورنر سردار سلیم حیدر

12-13-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد نے ایل ایف پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ کی قیادت میں ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے حقیقی جمہوریت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا، ایک سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے، آئینی بینچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے جوکہ شہید بے نظیر بھٹو کے وثرن کی تکمیل ہے۔26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے سازشی عناصر کا راستہ بند کر دیا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھٹو ازم  کے منشور کو پنجاب کی ہر وکلاء بار میں لے کر جائیں گے، پاکستانی عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔