جیسن گلیسپی نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟آخر کار وجوہات سامنے آگئیں
12-13-2024
(ویب ڈیسک)ریڈ بال فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کے مستعفیٰ ہونے کی وجوہات منظر عام پر آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے سلیکشن کمیٹی سے باہر کیے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جبکہ تنخواہ میں اضافے کی بھی درخواست کی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی نے اسے مسترد کردیا۔ پی سی بی نے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کو ٹیم کیساتھ مزید وقت گزارنے کو کہا تھا تاہم انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ جیسن گلیسپی اور سابق وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے سپورٹس اسٹاف کو شامل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کو پی سی بی نے رد کردیا تھا اور یوں ریڈ بال فارمیٹ کے کوچ نے مستعفیٰ ہونے کی دھمکی دی۔