نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت فراہم کر رہے ہیں: عطا تارڑ

12-13-2024

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

ترکیہ کے دارالحکومت استبول میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا سٹارٹ کام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان محنتی اور باصلاحیت ہیں، پاکستان کی آبادی میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مصنوعی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، مصنوعی ذہانت کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، ہم سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوان برہان وانی کا نام نہیں لکھ سکتے۔ عطا تارڑ کا کہنا  تھا کہ غزہ میں جاری قتل عام کے حوالے سے بات چیت کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے، پاکستان میں 111 ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے بڑا چیلنج ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ سٹارٹ کام سمٹ میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے، سوشل میڈیا کے لیے ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے، ایسا ضابطہ اخلاق نافذ کرنا ہو گا جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔