ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس: حماد اظہر، اسلم اقبال، مراد سعید اشتہاری قرار

12-13-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور مراد سعید سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیر خان اور دیگر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔