سموگ تدارک کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی
12-13-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
جسٹس شاہد کریم 17 دسمبر کو کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھاہے۔ عدالت نےلاہور میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو کی تعمیر کے لئے درختوں کومنتقل کرنے کی ہدایت جبکہ نئے درخت لگا کرآلودگی کی چیکنگ کےآلات نصب کرنے کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نےزیر زمین پانی کےبچاؤ کے اقدامات کی تفصیلات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔