اسلام پورہ پولیس کی کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار

12-13-2024

(لاہور نیوز) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1060 گرام آئس اور 1320 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان شہزاد عرف بھولا اور عثمان حیدر سے آئس جبکہ عدنان عرف دانو کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح سمیت اہم مقامات پر منشیات فروشی کرتے تھے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اسلام پورہ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے کہا نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔