غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں، 87 املاک سربمہر

12-13-2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 87 املاک سربمہر کر دیں۔

غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے نے شکنجہ سخت کر دیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، سبزہ زار، شادمان اور گجرپورہ میں کارروائیاں کیں، گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر ایک درجن سے زائد شادی ہالز و مارکیز سیل کر دیں۔ اس کے علاوہ گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 25 املاک سربمہر کر دیں، سبزہ زار میں 42، شادمان اور گجرپورہ میں مجموعی طور پر 20 املاک سیل کر دیں، سیل کی گئی املاک میں شادی ہالز، مارکیز، نجی سکولز، دفاتر، ریسٹورنٹ، سیلونز، سٹورز، بیکریز کی دکانیں و دیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔