فارمی مرغی کا گوشت مہنگا، قیمت 453 روپے مقرر

12-13-2024

(لاہور نیوز) فارمی مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

 فارمی مرغی کا گوشت 7 روپے اضافے سے فی کلو 453 روپے کا ہو گیا، زندہ برائلر کے دام بھی 5 روپے فی کلو بڑھ گئے۔ پرچون بازار میں انڈوں کی قیمت 324 روپے درجن برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 600 روپے فروخت ہو رہی ہے۔