مزید 2 ارکان شامل، بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کر دی
12-12-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی میں مزید دو اراکین کو شامل کر لیا، تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی اب سات ممبران پر مشتمل ہو گی۔ سینیٹر حامد خان اور ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ علامہ ناصر عباس بھی پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، دونوں سینیٹرز کو بانی پی ٹی آئی نے خود مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور سلمان اکرم راجہ مذاکراتی کمیٹی میں پہلے سے شامل ہیں۔