گلبرگ: ہوٹل میں خاتون سے مبینہ گینگ ریپ، 2 ملزمان گرفتار
12-12-2024
(لاہور نیوز) گلبرگ میں واقع ہوٹل میں خاتون سے گینگ ریپ جبکہ رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر 15 سالہ طالبہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزموں متاثرہ خاتون کے محلے دار ہیں 4 یا 5 ماہ قبل بہانے سے متاثرہ خاتون کو ہوٹل لیے کر گئے، جہاں ملزموں نے ہوٹل کمرے میں خاتون کو نشہ آور دوا پلا کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موبائل سے فوٹیجز بناتے رہے۔ ملزموں نے متاثرہ خاتون کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے 2 ساتھیوں کے ہمراہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا، علاوہ ازیں شالیمار کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیور نے کم سن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کے مطابق 15سالہ طالبہ چھوٹی بہن کے ہمراہ سکول گئی، چھٹی کے وقت ہمسایہ رکشہ لے کر سکول کے باہر پہنچ گیا، رکشہ ڈرائیور نے طالبہ کو اسکے باپ کے حادثے کا بتا کر رکشہ میں بٹھایا، ملزم چھوٹی بہن کے سامنے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم لاذر مسیح کو گرفتار کر لیا گیا، زیادتی کے واقعات میں نو ٹالرنس پالیسی ہے ملزم کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔