سینیٹ سے اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

12-12-2024

(لاہور نیوز) اسرائیل کے جنگی جرائم کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر سینیٹ سے منظور ہو گئی۔

قرار داد کے مطابق اسرائیل کی فلسطین، شام و دیگر ممالک میں کارروائیاں قابل مذمت ہیں، سینیٹ اسرائیل کے فعل کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔ متن کے مطابق سینیٹ اسرائیل کی غزہ میں بمباری صحافی، بچوں اور دیگر فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔ قرار داد کے مطابق مسئلہ فلسطین کو عین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے، عالمی ادارے غزہ و دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکیں۔