فضائی آلودگی کیخلاف کارروائیاں تیز، 10 یونٹس بند
12-12-2024
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فضائی آلودگی کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی،نان زگ زیگ بھٹوں اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کیخلاف آپریشن تیز، کارروائیوں کے دوران 10 یونٹس بند کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فضائی آلودگی کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ تحفظ ماحول نے متعدد بھٹوں کو منہدم اور صنعتی یونٹس کو سیل کردیا،کارروائیوں کےدوران مجموعی طورپر 10یونٹس کو بند کیا گیا،لاہورمیں 5 صنعتی یونٹس انجینئرنگ ورک یونٹ، زیر تعمیر سائٹ، واشنگ یونٹ سیل کر دیئے۔ پنجاب میں 5مزید یونٹس 3 کیمیکل یونٹس،1آئل مل،1فوڈ یونٹ کو سیل کیا گیا، دوسری طرف لیہ 4 اور پاکپتن میں 2 نان زگ زیگ بھٹے منہدم کیے گئے۔ اس ضمن میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ کےخلاف ہرسطح پراقدامات اٹھائےجا رہےہیں تا کہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں۔