سموگ کی روک تھام کے لئے پنجاب پولیس کی کارروائیاں،تین افراد گرفتار

12-12-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں مقدمات درج کر کے03 قانون شکن عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،407 قانون شکن عناصر کو تقریبا 06 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانے جبکہ 29 کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 01 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 375 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔