آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
12-12-2024
(لاہور نیوز) آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، سکولوں میں نئے سٹوڈنٹس داخل کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق 5 ہزار 8 سو سکولوں میں 1 لاکھ 25 ہزار نئے سٹوڈنٹس داخل کئے گئے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فنڈز کی کمی کو دیکھتے ہوئے مزید نئے ایڈمیشن روک دیئے، اگلے تعلیمی سال میں مزید ایڈمیشن کی اجازت دی جائے گی۔ پرانے نظام کے تحت ان سکولوں میں انرولمنٹ میں اضافہ نہیں ہو رہا تھا، اساتذہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا، نئی انتظامیہ نے ایک سکول میں کم سے کم چار ٹیچرز بھرتی کر لئے، اس سے قبل ان سکولوں میں ایک یا دو ٹیچرز تھے۔ دوسری جانب آؤٹ سورسنگ کا دوسرا فیز چل رہا ہے، مزید چار ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔