پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کا فیصلہ

12-12-2024

(ویب ڈیسک) ملک میں پٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل 2.5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس آئی ایف ای ایم (IFEM) میں 2.5 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا جو پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر نافذ ہوگا۔  اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کیلئے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔ ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگراکو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی جو ای سی سی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،تاہم پارکو جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔  اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کیلئے  ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔