چار جامعات میں ریگولر وائس چانسلر کی تقرری کیلئے اشتہار جاری

12-12-2024

(لاہور نیوز) چار جامعات میں ریگولر وائس چانسلر کی تقرری کے لئے دوبارہ اشتہار دے دیا گیا۔

اشتہار میں لاہور کی دو جامعات بھی شامل ہیں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے لئے اشتہار دیا گیا۔ یونیورسٹی آف نارووال اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے دوبارہ اشتہار دیا گیا ہے، پہلے سے قائم سرچ کمیٹیز امیدواروں کے انٹرویوز کریں گی، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 دسمبر رکھی گئی ہے۔ صرف بیرون ملک جاب کرنے والے پروفیسر کو ہی آن لائن انٹرویو کی سہولت ہو گی، ایک سے زیادہ یونیورسٹیز کے لئے اپلائی کرنے والے امیدواروں کا ایک ہی انٹرویو ہو گا۔