سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے، عظمیٰ بخاری

12-12-2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب کیلئے بہت ساری اچھی خبریں ہیں، وزیراعلیٰ کے دورے میں دو تین چیزیں اہم تھیں، سموگ سے ہم سب لڑ رہے ہیں، سموگ سے لاہور، پشاور، کراچی سمیت پورا پاکستان متاثر ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز سموگ کے حل کیلئے چائنہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کوڑے سے کس طرح بجلی بنائی جا سکتی ہے، کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ نے یہ بھی دیکھا، سولر پروگرام کو آگے  لے جانے کیلئے دنیا کی بڑی کمپنیوں سے بات چیت ہو گی۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا پنجاب کیلئے ایک انویسٹمنٹ کانفرنس شروع ہونے جا رہی ہے، کانفرنس میں دنیا کی بڑی بڑی کمپنیز شریک ہوں گی، پنجاب میں انڈسٹری سے متعلق بڑے اقدامات ہونے جا رہے ہیں، ہم تین بہت بڑے ایم او یوز بینک آف پنجاب کے ساتھ سائن کرنے جا رہے ہیں، انویسٹمنٹ کانفرنس سے بہت ساری فیلڈ میں بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گے۔