عمران خان کے تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہو گا: میاں جاوید لطیف
12-11-2024
(لاہور نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہو گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی ذات سے دشمنی نہیں، اختلاف یہ تھا فیض حمید کسی کے سہولت کاربنے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سہولت کاروں کو سامنے لانا ہو گا، ثاقب نثار، قمرجاوید باجوہ، بانی پی ٹی آئی سب شامل تھے، سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا فیض حمید نےسازش اپنے لیے کی؟ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہ کر دیا تھا، مالیاتی اداروں سےریاست کا مسئلہ بنا ہوا تھا۔ اس سوال کے جواب میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حلفا کہتا ہوں شہبازشریف نے کہا ہمیں وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہیے۔